نئی دہلی :وزیراعظم نریندر مودی نے آج اترپردیش کے صاحب آباد میں ملک کے پہلے ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم(آرآر ٹی ایس) کا آغاز کیا۔ انہوں نےآرآر ٹی ایس کوریڈور کے ترجیحی سیکشن کا بھی افتتاح کیا، جو 17 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے غازی آباد، گُل دَھر،دُہائی، اسٹیشنوں کے ساتھ صاحب آباد کودُہائی ڈپو سے جوڑے گا۔ جناب مودی نے بھارت میںآرآر ٹی ایس کاآغاز کرتے ہوئے صاحب آباد کودُہائی ڈپو سے جوڑنے والی ریپڈ ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ ملک کی پہلی ریپڈ ٹرین ٹرین ہے، جسے نمو بھارت کا نام نام دیا گیا ہے۔ یہ ٹرین خدمات کَل سے عام مسافروں کیلئے دستیاب ہوگی۔
وزیراعظم نے بنگلورو میٹرو کے مشرقی مغربی راہداریوں کے دو حصوںبیاپنہلی سے کرشناراج پورہ اورکنگیری سےچلاگھٹہ کو بھی ملک کے نام وقف کیا۔ صاحب آبادمیں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی پہلی نہایت تیز رفتار ریل سروس نمو بھارت ٹرین، نئے بھارت کے نئے سفر اور نئے عزائم کو بیاں کر رہی ہے۔مودی نے کہا کہ اس نئی ٹرین میں ڈرائیور سے لے کر تمام ملازمین خواتین پر مشتمل ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اس دہائی کے آخر تک امرت بھارت، وندے بھارت اور نمو بھارت کا امتزاج بھارتی ریلوے کو ایک جدید ترین نظام میں تبدیل کرنے کا مظہر ہوگا۔