سری نگر:جموں و کشمیر اسمبلی انتخاب کے دوسرے مرحلہ کی انتخابی تشہیر ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ میں 25 ستمبر کو 26 اسمبلی سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس مرحلہ میں راجوری، پونچھ، ریاسی، گاندربل، سری نگر اور بڈگام ضلعوں کے اسمبلی حلقوں میں ہونے والی ووٹنگ کے لیے 239 امیدوار میدان میں ہیں اور ان کی قسمت کا فیصلہ بدھ کے روز 25.78 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان کریں گے۔
صوبہ کشمیر میں 15 اسمبلی حلقوں میں انتخابات ہو رہے ہیں جن میں 17. کنگن (ایس ٹی)، 18. گاندربل، 19. حضرت بل، 20. خانیار، 21. حبہ کدل، 22. لال چوک، 23. چھانہ پورہ، 24. زڈی بل، 25. عید گاہ، 26. سینٹرل شالہ ٹینگ، 27. بڈگام، 28. بیروہ، 29. خان صاحب، 30. چرارِ شریف،31. چاڈورہ شامل ہیں، جبکہ اِس مرحلے میں صوبہ جموں میں 11 اسمبلی حلقے 56. گلاب گڑھ (ایس ٹی)، 57. ریاسی، 58. شری ماتا ویشنو دیوی، 83. کالاکوٹ-سندربنی، 84. نوشہرہ، 85. راجوری (ایس ٹی)، 86. بدھل (ایس ٹی)، 87. تھانہ منڈی (ایس ٹی)، 88. سرنکوٹ (ایس ٹی)، 89. پونچھ حویلی اور 90. مینڈھر میں بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔