نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے یکساں سول کوڈ کی وکالت کی ہے لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ بی جے پی کے بیشتر حلیفوں نے یکساں سیول کوڈ (یو سی سی) کے مسئلہ پر اپنا موقف ظاہر نہیں کیا ہے۔ مودی حکومت کی سب سے بڑی حلیف تلگودیشم پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے موقف کو قطعیت دینے سے قبل تفصیلات کا انتظار کرے گی۔بی جے پی کی دوسری بڑی حلیف جنتادل(یو) نے کہا کہ ایسی کسی بھی اصلاح کی تائید کرتی ہے، لیکن اس کے ترجمان کے سی تیاگی نے کہا کہ اتفاقِ رائے کے بعد ہی آگے بڑھنا چاہئے۔ایک اور حلیف جماعت لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس پاسوان) نے تائید کا وعدہ نہیں کیا۔ اُس کے صدر چراغ پاسوان نے حال میں ملک کے ثقافتی، لسانی اور علاقائی تنوع کو اجاگر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر ایک کو ایک چھتری تلے کیسے لایا جاسکتا ہے۔