لکھنؤ: یوپی کے زیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کے الزام میں پولیس نے دو لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر دھمکی دی تھی، جس کے بعد پولیس فعال ہو گئی اور تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ان لوگوں نے رام مندر اور یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ تفتیشی افسران نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ایک بیان کے مطابق، اتر پردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس کی ایک ٹیم نے لکھنؤ کے گومتی نگر کے وبھوتی کھنڈ علاقے سے تاہر سنگھ اور اوم پرکاش مشرا کو گرفتار کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں نے نومبر میں ‘ایکس پر ایک پوسٹ میں آدتیہ ناتھ، ایس ٹی ایف کے سربراہ امیتابھ یش اور ایودھیا کے رام مندر کو دھمکی دی تھی۔ پولیس نے مزیدبتایا کہ یہ دھمکی عالم شیخ اورزبیر خان کےنام سے ای میل آئی ڈی بناکردی گئی تھی۔ جب دونوں ای میل آئی ڈی چیک کیے تو پتہ چلا کہ تاہر سنگھ نے ای میل اکاؤنٹس بنائے اور اوم پرکاش مشرا نے دھمکی آمیز پیغامات بھیجے۔