اسلام آباد: پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے ساتھ ایک تصادم میں ایک فوجی افسر سمیت دو فوجی ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع پیر کو ایک فوجی بیان میں دی گئی۔ فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب سیکورٹی فورسز صوبے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف گشت کر رہی تھی، اسی دوران دہشت گردوں نے جوانوں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ میں ایک فوجی افسر سمیت دو جوانوں کی موت اور ایک جوان زخمی ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کرنے کے علاوہ علاقے میں دیسی ساختہ بم نصب کرنے میں ملوث تھے۔ بیان کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں کارروائیاں جاری ہیں۔ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے جنوبی ایشیا ئی ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے خفیہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
اس سے قبل اتوار کی رات آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ گولی باری میں تین دہشت گرد مارے گئے۔