کابل :افغانستان میں ایرانی سرحد کے نزدیک ملک کے مغربی حصے میں آئے ایک طاقتور زلزلے میں کم از کم 2000 افرادہلاک ہوگئے۔ 6 اعشاریہ تین کی شدت کا زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے ہیرات کے شہر سے تقریباً 40 کلو میٹر دور محسوس کیا گیا۔ زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور بہت سے لوگ ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کےبعد تین اور زلزلے محسوس کیے گئے۔ ہیرات ایران کی سرحد سے 120 کلو میٹر دور مشرق میںواقع ہے اور وہ افغانستان کی ثقافتی راجدھانی سمجھا جاتا ہے۔ دو دہائیوں میں ملک میںیہ سب سے مہلک زلزلہ بتایا جاتا ہے۔صوبے کی آفات سے نمٹنےوالی اتھارٹی کے سربراہ موسیٰ اشہری نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ طاقتور زلزلے کیوجہ سے خواتین بچوں اور بزرگوں سمیت ایک ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔