نئی دہلی :لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 88 سیٹوں پر ووٹنگ کا عمل انجام پا گیا۔ اس مرحلہ میں راہل گاندھی اور ہیما مالنی سمیت کئی مشہور ہستیوں کا وقار داؤ پر ہے۔ شام 5 بجے تک کے اعداد و شمار کے مطابق تریپورہ اور منی پور میں سب سے زیادہ 77 فیصد اور 76 فیصد ووٹ ڈالے گئے، جبکہ اتر پردیش میں سب سے کم 52 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق شام 5 بجے تک آسام میں 70.66 فیصد، بہار میں 53.03 فیصد، چھتیس گڑھ میں 72.13 فیصد، جموں و کشمیر میں 67.22 فیصد، کرناٹک میں 63.90 فیصد، کیرالہ میں 63.97 فیصد، مدھیہ پردیش میں 54.83 فیصد، مہاراشٹر میں 53.51 فیصد، منی پور میں 76.06 فیصد، راجستھان میں 59.19 فیصد، تریپورہ میں 77.53 فیصد، اتر پردیش میں 52.74 فیصد اور مغربی بنگال میں 71.84 فیصد حق رئے دہی درج ہوا ہے۔