مدینہ منورہ: حرمین شریفین انتظامیہ مسجد نبویؐ میں زائرین کے لیے روزانہ 300 ٹن زمزم سپلائی کرتی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ سے ٹینکر روزانہ کی بنیاد پر مدینہ منورہ پلانٹ میں زمزم سپلائی کرتے ہیں۔مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسجد نبویؐ کے زائرین کے لیے 9000 ٹن ماہانہ کی بنیاد پر زمزم سپلائی کیا جاتا ہے‘۔’مدینہ منورہ میں پہنچنے والے زمزم کا لیبارٹری ٹسٹ کیا جاتا ہے جبکہ مسجد نبویؐ میں کولروں میں رکھنے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر 80 نمونے ٹسٹ کیلئے لئے جاتے ہیں‘۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’زائرین کی سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے زمزم کا ٹسٹ انتہائی جدید اور معیاری آلات سے کیا جاتا ہے۔