ممبئی: نکولس پورن (75) اور کپتان کے ایل راہل (55) کی شاندار اننگز کے بعد روی بشنوئی اور نوین الحق کی خطرناک گیندبازی کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 67ویں میچ میں ممبئی انڈینس کو 18 رن سے شکست دے دی۔میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔ ممبئی کی اننگز کے 3.5 اوور کے بعد بارش شروع ہو گئی۔ روہت اور بریوس ناٹ آوٹ کریز پر موجود تھے اور ممبئی کا اسکور 33/0 تھا۔روہت شرما نے 7ویں اوور میں نصف سنچری مکمل ۔ انہوں نے 28 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ یہ ان کی 43ویں آئی پی ایل نصف سنچری تھی کی۔ اس اوور کے بعد ممبئی کا اسکور 67/0 تھا۔ ممبئی کا پہلا وکٹ 9ویں اوور میں گرا۔ یہاں ڈیوالڈ بریوس 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
نوین الحق نے انہیں پانڈیا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ نوین نے پچاس کی شراکت دارک کو توا۔ممبئی کو دوسرا جھٹکا 10ویں اوور میں لگا۔ سوریہ کمار صفر پر آؤٹ ہوئے ۔یہاں روی بشنوئی کے ہاتھوں پانڈیا نے انہیں آوٹ کیا ۔ اس اوور کے بعد ممبئی کا اسکور 92/2 تھا۔ممبئی نے 11ویں اوور میں تیسرا دھچکہ تب لگا جب روہت شرما 68 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔انہیں روی بشنوئی نے محسن خان کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ممبئی نے چوتھا وکٹ 14ویں اوور میں گنوا دیا۔ یہاں کپتان ہاردک پانڈیا 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ محسن خان نے انہیں نوین الحق کے ہاتھوں کیچ کرایا۔اس کے کچھ دیر بعد ہی 15 اوور میں ممبئی نے اپنا پانچواں وکٹ بھی گنوا دیا۔ نیہل وادھیرا (ایک رن) کو بشونی نے پانڈیا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ممبئی کو چھٹا وکٹ کیپر ایشان کشن کے طور پر لگا ۔
ممبئی کی جانب سے سب سے زیادہ ر ن روہت شرما اور نمن دھیر نے بنائےاس سے قبل وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس، جو بلے بازی کے لیے آئے، کی شروعات بہت خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں دیودت پڈیکل (0) کا وکٹ گنوا دیا ۔ اس کے بعد کپتان کے ایل راہل اور مارکس اسٹونیس نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ مارکس اسٹونیس 28 رن بناکر چھٹے اوور میں آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد دیپک ہڈا (11) ، ارشد خان (0) آؤٹ ہوئے۔ کپتان کے ایل راہل نے 41 گیندوں میں تین چوکے اور تین چھکے لگا کر 55 رنز بنائے۔ نکولس پورن نے 29 گیندوں پر 75 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے اور آٹھ چھکے شامل تھے۔ آیوش بدونی (22) اور کرنال پانڈیا (17) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 214 رنز بنائے۔ممبئی انڈینز کی جانب سے نووان تشارا اور پیوش چاولہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔